جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہرت کی خاطر عامر لیاقت سے شادی کی، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

02 دسمبر, 2023 16:31

 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ طوبیٰ انوار کو اپنی ازدواجی زندگی پر بات کرنا مہنگا پڑگیا۔

نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ طوبیٰ انور کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اُنہیں دھوکے باز قرار دے دیا۔

طوبیٰ انوار نے حال ہی میں شائستہ لودھی کی پوڈ کاسٹ ‘ٹاک دیٹ میٹرمیں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے ناقابل فراموش پہلو کو اس انداز سے بیان کیا کہ سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کردیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SL Digital (@sldigitalpk)

 

پوڈ کاسٹ میں دوران انٹرویو طوبیٰ انوار نے اپنی ازدواجی اور پروفیشنل زندگی بیان کی جس میں اداکارہ نے کہا کہ آپ کے لیے یہ ضروری نہیں کہ آپ تیس سے چالیس سال تک ایک اذیت ناک رشتے میں بندھنے کے بعد کچھ فیصلہ کریں ، آپ اس سے قبل بھی اپنی راہیں جدا کرسکتے ہیں۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ بہت سی خواتین اور مرد حضرات بھی اپنی زندگی میں یہ فیصلہ نہیں کرپاتے کہ اگر اُن کا اپنے جیون ساتھی کے ساتھ کامیاب رشتہ نہیں بن رہا تو وہ اس سے کیسے نکلیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بہت سے جوڑے خراب تعلقات کے باوجود بھی ساتھ رہتے ہیں اور پھر اُن کے لڑائی جھگڑوں کا اثر اُن کی اولاد اور گھر کے دیگر افراد پر ہوتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرا ماننا یہ ہے کہ اگر میاں بیوی کے درمیان قائم رشتہ کامیاب نہیں ہورہا تو عزت کے ساتھ راہیں جُدا کرلیں، بنسبت اس کے کہ آپ اپنے خراب رشتے کی وجہ سے اپنی اور دوسروں کی ذہنی صحت خراب کریں۔

اس وائرل ویڈیو کلپ پر سوشل میڈیا صارفین نے طوبیٰ انور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،ایک صارف  نے کہا کہ یہ چاہے کتنی بھی اچھی باتیں کرلیں پھر بھی دھوکے باز ہی لگیں گی، شہرت کی خاطر عامر لیاقت حسین سے شادی کی۔

 

t3

 

ایک صارف نے کہا کہ جو عورت خود کسی کا استعمال کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی ہو، اُس کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتی، اس زہریلی عورت نے شہرت کے لیے عامر لیاقت کا نام استعمال کیا۔

 

t4

 

ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے کسی کے گھر میں گُھس کر اُن کے باپ اور کسی کے شوہر کو چھینا تھا۔

 

t1

 

صارف نے کہا کہ طوبیٰ نے ایک خوشحال فیملی کو توڑا، کسی کا بسا بسایا گھر خراب کیا، عامر لیاقت سے شادی کی اور پھر اُنہیں بھی چھوڑ دیا۔

 

t2

 

واضح رہے کہ طوبیٰ انور سے خلع کے چند ہفتوں کے بعد عامر لیاقت حسین نے دانیہ ملک نامی لڑکی سے تیسری شادی کرلی تھی، اُن کی پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ سے ہوئی تھی جن سے اُن کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ کو سال 2020 میں طلاق دے دی تھی جبکہ 9 جون 2022 کی دوپہر کو عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

یہ پڑھیں : علیزے شاہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top