جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بہت سے اتحاد بنتے بگڑتے پھر متحد ہو کر مضبوط دیکھے ہیں : خورشید شاہ

27 اپریل, 2021 15:43

سکھر : خورشید شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے اتحاد بنتے بگڑتے پھر متحد ہو کر مضبوط دیکھے ہیں۔

خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔

پیپلز پارٹی رہنماء سید خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ پڑوسی ملک بھارت میں حالات بہتر خراب ہیں، ہمارے بارڈر جڑے ہوئے ہیں۔ عوام بھی تعاون کریں، مل کر وباء کا مقابلا کریں۔

انہوں نے کہا کہ وباء سے بچنے کے لیے ویکسین لازمی کرانی چاہیئے۔ پاکستان نے بھارت کو تعاون کی پیش کش کی ہے مگر وہاں سے کوئی خاطرخواہ جواب نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں : یہاں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا، پی ڈی ایم جیسے اتحاد بناتا ہے : وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سے اتحاد بنتے بگڑتے پھر متحد ہو کر مضبوط دیکھے ہیں۔ عمران خان سے یا اپوزیشن سے نہیں عوام سے پوچھیں کہ عوام حکومتی کارکردگی سے متفق ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں نظر ثانی کا فیصلہ بہت اچھی بات ہے۔ وزیر اعظم نے جتنے بھی اعلانات کیے ہیں وہ تو کم از کم پورے تو کیے جائیں۔

پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے کہا تھا حکومت کو مدت پوری ہونے دیں۔ اب نواز لیگ سے بھی آوازیں آرہی ہیں تو عمران مدت پوری کریں۔ مدت پوری ہونے پر ان کی کارکردگی کا پتہ چل جائے گا۔ ہم اپنا عوام کے مسائل پر احتجاج جاری رکھیں۔ معافیاں سیاست میں نہیں ہوتی سیاست میں نظریے ہوتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top