جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

06 جولائی, 2019 10:50

ملیر : پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیئے ہیں۔

ضلع ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق سہراب گوٹھ  پر اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان فخر علی خان اور وقاص سے غیرقانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ ملزمان نے موٹرسائیکل تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود سے چوری کی تھی۔

ملزمان نے سہراب گوٹھ، سچل اور گلستان جوہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top