مقبول خبریں
لودھراں : ریلوے پٹری سے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد
لودھراں : ریلوے پٹری سے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرلیں گئیں۔
لودھراں کے علاقے ساہنال سے 22 سے 25 سال کے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں، ایک لاش کا چہرہ بری طرح مسخ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور : باپ نے بیوی سے لڑائی کے دوران بچے کا قتل کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہے یا حادثہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلیئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ قتل کرکے لاشیں پٹری پر پھینک دی گئی ہوں۔
گیلے وال پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔ لاشوں کی موجودگی سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔