جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پانی کی قلت سے زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے، سندھ حکومت کا تشویش کا اظہار

22 مئی, 2022 15:31

کراچی : شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ارسا پانی کے معاہدے کے تحت منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے، سندھ میں پانی کی قلت سے زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا صوبے میں پانی کی کمی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت نے شدت اختیار کرلی ہے، کوٹری بیراج پر 72 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ زراعت، پینے کے پانی کے بعد اب صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ارسا 1991 پانی معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا ہے، تھری ٹیئر فارمولے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ارسا کئی سالوں سے صوبوں میں پانی کی تقسیم تھری ٹیئر فارمولے کے تحت کر رہا ہے، پانی کی قلت کے سیزن میں پنجاب اپنے حصے سے زیادہ پانی لے جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹیل کاشتکاروں تک نہری پانی پہنچانے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ یہ ارسا کی اپنی رپورٹس سے عیاں ہے، ارسا فلڈ کینال فوری بند کرے، سندھ کو کسی صوبے کے حصے کا پانی نہیں چاہئے، ارسا پانی کے معاہدے کے تحت منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے، سندھ میں پانی کی قلت سے زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top