جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خواتین کے حقوق سے متعلق قانون سازی بروقت ہوگی: شیریں مزاری

30 جولائی, 2021 18:23

اسلام آباد: شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نور مقدم کیس پر پولیس درست طریقے سے کام کررہی ہے، خواتین کے حقوق سے متعلق قانون سازی بروقت ہوگی۔

وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قانون بننے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ذہنیت کو بدلنا ہوگا، خیبرپختونخوا میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا، خواتین پر کسی بہانے سے بھی تشدد غلط ہے، خواتین پر تشدد کرنے والے ذہن اور سوچ کو بدلنا ہوگا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی کرنے والی لڑکیوں کو قتل کردیا جاتا ہے، خواتین کو قتل کرنے کا کوئی جواز نہیں دیا جاسکتا، مردوں کی ذہنیت کو بدلنا ہوگا، جتنے قوانین بنالیں ذہنیت کی تبدیلی کے بغیر کچھ نہیں ہوگا، خواتین خود کو مضبوط کریں کوئی ظلم نہیں کرسکے گا، چادر اور چاردیواری میں خواتین پر تشدد قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل : پولیس کا کیس کو مضبوط کرنے کیلئے مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ نور مقدم سمیت تمام کیس کو باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے، نور مقدم کیس پر پولیس درست طریقے سے کام کررہی ہے، خواتین کے حقوق سے متعلق قانون سازی بروقت ہوگی، خواتین کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا والوں سے بھی کہوں گی کہ وہ احتیاط کریں، ایسی تصاویر شیئر نہ کریں جس سے متاثرین کے جذبات مجروح ہوں، ایسا تاثر نہ ملے پاکستان خواتین کے لیے خطرناک ملک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top