جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ کو وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا

25 جون, 2019 13:53

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی لیجنڈ اداکاہ ذہین طاہرہ کو گزشتہ روز دل کے دورے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ذہین طاہرہ کو گزشتہ روز ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، طبیعت زیادہ بگڑ جانے کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اُن کے مداحوں کی جانب سے دعاؤں کی درخواست بھی کی جا رہی ہے جب کہ دوسری جانب شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اداکارہ کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top