جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا سے متعلق معلومات کے لیے ملکی زبانوں میں واٹس ایپ ہیلپ لائن کا آغاز

31 مارچ, 2020 13:22

اسلام آباد : کورونا سے متعلق معلومات کے لیے انگریزی،اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی واٹس ایپ ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجراء کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج پلازمہ ٹیکنیک کی مدد سے کرنے کی منظوری

حکومت کی جانب سے انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی ہیلپ لائن کی بدولت شہری کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ، خطرے کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نزدیکی لیبارٹری کے بارے میں جان سکیں گے۔

ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے۔ جس پر پیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کردی جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top