جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گزشتہ رات میڈیا نے جان بوجھ کر الیکشن کے نتائج کا غلط تاثر پیدا کیا، مریم نواز

09 فروری, 2024 15:41

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات میڈیا نے جان بوجھ کر الیکشن کے نتائج کا غلط تاثر پیدا کیا۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انتخابی نتائج کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے نے جان بوجھ کر انتخابی نتائج کا غلط تاثر پیدا کیا۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ ’اس کے برعکس ن لیگ الحمدللہ مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔ بس کچھ ہی نتائج کا انتظار ہے۔‘

  یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور یاسمین راشد کے حلقے سے جاری فارم 45 نے سوالات اُٹھا دیئے، الیکشن کمیشن متحرک

انہوں نے کہا کہ ’حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف فتح کی تقریر کرنے کے لیے ن لیگ کے مرکزی دفتر کا رخ کریں گے۔ انشاء اللہ دیکھتے جائیں۔‘

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top