جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور ہائیکورٹ نے یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی

16 جنوری, 2024 20:16

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے یاسمین راشد، زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

یاسمین راشد حلقہ این اے 130 لاہور اور زلفی بخاری حلقہ این اے 50 اٹک سے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس : شعیب شاہین اورالیکشن کمیشن ممبران کی تلخ کلامی

عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، پرویز الہی، شیخ رشید، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار، حبا فواد، زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کی اپیلوں اور ان کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top