جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لفظ ان شاءاللہ کو جرمن لغت میں شامل کرلیا گیا

07 جنوری, 2020 17:37

برلن: عربی زبان کے کلمے ان شاء اللہ کو جرمن لغت میں شامل کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں کثرت استعمال کے سبب مقامی زبان کو توسیع دیتے ہوئے ان شاء اللہ کو جرمن لفظ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

جرمن کی سرکاری لغت ڈیوڈن کے ڈجیٹل ایڈیشن میں ان شاء اللہ کو باضابطہ طور پر شامل کرلیا گیا ہے جبکہ تحریری ایڈیشن میں شامل کرنے کی تاریخ ابھی نہیں بتائی گئی ہے۔

جرمنی میں اس سے پہلے بھی دیگر زبانوں کے الفاظ کو لغت میں شامل کیا جاچکا ہے جس میں ترک لفظ ’اوہا‘ بھی شامل ہے۔ ان شاء اللہ کا مطلب ہے اگر اللہ نے چاہا۔

ماہرین لغت کے مطابق بعض لوگ "ان شاءاللہ” کو ملا کر "انشاء اللہ” لکھتے ہیں، ایسا کرنا غلط ہے کیونکہ اس سے اس کے معنی تبدیل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ان شاء اللہ کا لفظ جرمنی سے قبل انگریزی سمیت دیگر زبانوں کی لغتوں میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top