جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آوارہ کتے کے کاٹنے سے خاتون جناح اسپتال میں فوت

17 جولائی, 2019 10:08

کراچی: ریبیز سے متاثرہ ایک اور خاتون جناح اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

جناح اسپتال کی ایگزیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق مشل بربل نامی 50 سالہ خاتون کو رات گیارہ بجے ایمرجنسی میں لایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔ خاتون کا تعلق سانگھڑ سے تھا۔

خاتون کو دو ماہ قبل کتے نے ہاتھ پر کاٹا تھا، جس کا بروقت علاج نہ کیا گیا۔ رواں سال ریبیز سے متاثرہ سات مریض جناح اسپتال لائے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں برس کے پہلے پانچ ماہ میں 69 ہزار سے زیادہ کتے کے کاٹے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز سب سے زیادہ لاڑکانہ اور سب سے کم کراچی ڈویژن میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top