جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کوہلو : ایف سی کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آگئی، دو سپاہی جاں بحق

15 جولائی, 2021 13:19

کوہلو : ونگ کمانڈنٹ ماوند کی گاڑی کوہلو سے ماوند جاتے ہوئے منجھرہ نالہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی، دو سپاہی جاں بحق ہوگئے۔

ونگ کمانڈنٹ ماوند اور صوبیدار سمیت چار جوان منجھرہ نالہ کے مقام پر سیلابی ریلے کی زد میں آکر بہہ گئے۔ حادثے کی خبر سن کر ڈپٹی کمشنر کوہلو لیویز نفری کے ہمراہ فورآ جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

ونگ کمانڈنٹ ماوند، صوبیدار اور دو جوانوں نے جان بچانے کے لیئے نالہ میں ایک درخت کا سہارہ لیا، جنہیں امدادی ٹیم نے بحفاظت ریسیکو کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

بقیہ دو جوانوں کی تلاش میں لیویز اور ایف سی کی امدادی ٹیموں کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں تیزی لائی گئی اور صبح 8 بجے بژیر نالہ کے مقام پر لیویز فورس نے ایک جوان کی لاش نکال لی جبکہ دوسری کی تلاش جاری ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے ایف سی جوانوں کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل فیاض احمد، صوبیدار ظفر، لائس نائیک اختر، سپاہی فضل عالم کے نام سے ہوئی۔ جبکہ جاں بحق ہونے والے نائیک عبدالرحمن ہیں اور لاپتہ سپاہی کا نام برکت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top