جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا : لیویز اور خاصہ داروں کے ورثاء کو شہداء پیکیج دینے کا فیصلہ

22 اپریل, 2021 15:48

لاہور : وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے شہید ہونے والے لیویز اور خاصہ داروں کے ورثاء کو شہداء پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سابقہ قبائلی علاقوں کے لیویز اور خاصہ دار فورس کے مسائل سے متعلق اجلاس اجلاس ہوا۔

اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے لیویز اور خاصہ داروں کے ورثاء کو شہداء پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ ان شہداء کے ورثاء کو پولیس میں بھرتی کئے جانے کے علاوہ دیگر مراعات بھی دئے جائیں گے۔ یہ قوم کے شہداء ہیں، صوبائی حکومت ان کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : خواتین میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ گئی

انہوں نے کہا کہ لِیویز اور خاصہ دار فورس کے شہداء کو بھی وہی مراعات ملیں گی، جو پولیس شہداء کو ملتی ہیں۔

اجلاس میں مہمند اسپیشل خاصہ دار فورس کے باقی ماندہ 511 اہلکاروں کو مستقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلی نے اہلکاروں کے باقی مسائل بھی حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔

صوبائی وزیر انور زیب، ایم پی اے شفیق ، آئی جی پی اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top