جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبرپختونخوا نے کورونا ٹیسٹنگ پالیسی میں تبدیلی کردی

04 دسمبر, 2020 14:19

پشاور: خیبرپختونخوا نے کورونا کی ٹیسٹنگ پالیسی میں تبدیلی کردی ہے، صوبائی محکمہ صحت نے نئے ٹیسٹ کو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، نئے ٹیسٹ اب خون کے ذریعے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹنگ پالیسی میں اینٹی-جن ریپڈ ڈائی-گناسٹک ٹیسٹ اے جی آر ٹی ڈی کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت دور دراز اضلاع میں اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے ذریعے کورونا کی تشخیص ہوسکے گی، جبکہ اس سے کورونا اور اس جیسی دیگر بیماریوں کی جلد تشخیص بھی ممکن ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق، 331 متاثر

صوبائی محکمہ صحت کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں آٹھ اضلاع میں ٹیسٹنگ کا عمل شروع کرنے کی تجویز دی گئی، جس میں چترال بالا، چترال پایان، تورغر، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان، کوہستان بالا اور کوہستان پایان شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top