جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا : بارشوں کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق

15 جولائی, 2021 12:00

پشاور : پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

اس دوران 17 گھروں کو جزوی جبکہ ایک گھر کو مکمل نقصان پہنچا۔ شانگلہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top