جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سعد رفیق کے بھائی سلمان رفیق اور سردار ایاز صادق نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

09 جولائی, 2022 21:11

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

سردار ایاز صادق نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔

سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزارت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دے رہا ہوں، میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

دوسری جانب پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بھی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن سعید آفریدی نے سندھ اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار ایازصادق اور سلمان رفیق نے ضمنی انتخابات کی الیکشن مہم میں حصہ لینےکے لیے استعفیٰ دیا ہے۔

مستعفی ہونے کے بعد دونوں رہنما لاہور میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق حکومتی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top