جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے

05 اگست, 2021 09:18

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 اگست 2019 کے اقدام کے خلاف آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو دو سال مکمل ہوگئے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدام کیخلاف دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ بھارت مخالف پوسٹر آویزاں ہیں۔

پاکستانی قوم بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے آج یوم استحصال کشمیر منائی رہی ہے۔ صبح 9 بجے ایک منٹ کیلئے ٹریفک بند ہوئی اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

بھارت نے 5 اگست 2019 کو قانون میں تبدیلی کی اور کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے نئے دور کا آغاز کیا، اس دن سے شروع ہونے والا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

بھارت کی ہندو انتہاپسند حکومت روز ہی نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کررہی ہے، جبکہ گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سردار عبدالقیوم خان نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتحب

بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کے اقدام سے دو روز قبل دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے تمام غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کو جموں و کشمیر چھوڑنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی 10 ہزار اضافی فوج بھی وادی میں بھیج دی جبکہ مزید 25 ہزار نفری کو بھی طلب کیا گیا، بھارتی حکومت کے اس اعلان کے ساتھ ہی سیاحوں نے بھی مقبوضہ وادی سے واپسی شروع کی، دہشت گرد حملے کے خطرات کی وارننگ جاری کرنے پر وادی میں موجود ہزاروں سیاح اور طلبا میں خوف و ہراس پھیل گیا اور واپسی کے لیے قطاریں لگ گئیں، ہزاروں سیاحوں نے سری نگر ایئرپورٹ کا رخ کیا جن میں سے اکثریت کے پاس ٹکٹ بھی نہیں تھے۔

مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے وادی جموں و کشمیر کو لداخ سے الگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا، لداخ کو وفاق کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا جہاں کوئی اسمبلی نہیں ہوگی، اپوزیشن کی جانب سے امیت شاہ کے خطاب کے دوران شدید احتجاج اور شور شرابہ کیا گیا۔

5 اگست سے آج تک کشمیر میں انسانی حقوق کا چراغ گل ہے اور روشنیوں کے اس خطے میں جبر کی گھنگور گھٹائیں تڑ تڑا رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top