جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کرینہ کپور نے جوان نظر آنے کیلئے کاسمیٹک سرجری نہ کروانے کی وجہ بتادی

13 ستمبر, 2024 12:17

بالی ووڈ کی سپر ہٹ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بڑھتی عمر کے باوجود جوان نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری نہ کروانے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہا کہ شروع سے ہی انہیں اپنی صلاحیت اور قابلیت پر اعتماد تھا اور وہ جانتی تھیں انہیں اس بنیاد پر بالی ووڈ میں کام ملے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خود کو فٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ بہترین وقت گزارتی ہوں جب کہ ان کے لیے اچھا کھانا بھی پکاتی ہوں۔

کرینہ کپور نے کہا کہ عمر خوبصورتی کا حصہ ہے، اس کا مطلب یہ نہیں انسان ہمیشہ جوان نظر آئے یا خوبصورتی جوان نظر آنے میں ہے، بلکہ آپ کو اپنی عمر سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی عمر 44 سال ہے اور انہیں نہیں لگتا کہ انہیں کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت ہے۔

انٹرویوی کے دوان کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ دوست انہیں بتاتے ہیں میں خوبصورت لگ رہی ہیں اور مجھے فلموں کی آفرز بھی مل رہی ہیں، البتہ میں ایسی فلموں کا انتخاب کرتی ہوں جو میری عمر کے مطابق ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top