منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کرینہ کپور نے تمام بالی ووڈ کوئنز کو پیچھے چھوڑ دیا، مگر کیسے؟

06 ستمبر, 2024 19:22

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور بھارت کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی خاتون بن گئیں۔

فارچیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 میں کرینہ نے اپنی فلموں، کاروباری منصوبوں اور دیگر ذرائع سے ہونے والی آمدنی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرکے عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کرینہ کپور 20کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے بعد ٹیکس دہندگان کی فہرست میں سب سے آگے ہیں جبکہ کیارا اڈوانی کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے، جنہوں نے 12 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے، کترینہ کیف 11کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: فیروز خان بالی ووڈ کی کن حسیناؤں کیساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟

اسی طرح بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اس وقت بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی شخصیت بن چکے ہیں جنہوں نے 92 کروڑ بھارتی روپے ٹیکس جمع کروایا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیٹو گرل؛ چندہ مانگنے پر مجبور ہوگئی

ساؤتھ انڈین اسٹار تھلابتی وجے ہیں، جنہوں نے 80 کروڑ روپے جبکہ سلمان خان 75 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کر کے تیسرے نمبر پر ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top