جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

11 دسمبر, 2023 14:07

کراچی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ایبٹ آباد کے کپتان یاسر شاہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

کراچی وائٹس کے اوپنر خرم منظور 53، عمیر یوسف 36 اور دانش عزیز 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ایبٹ آباد کے شہاب خان نے 4، عادل ناز اور فیاض خان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں سجاد علی 1 اور فخر زمان 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے, ایبٹ کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 9 کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ

اعتزاز حبیب نے 26 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ فیاض خان نے 9 گیندوں پر جارحانہ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی وائٹس کی طرف سے شاہنواز دھانی نے 3، انور علی، آفتاب ابراہیم اور دانش عزیز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 50 لاکھ روپے دیے گئے جبکہ رنرزاپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ افتخار احمد کو ڈھائی لاکھ روپے ملے۔

ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر صاحبزادہ فرحان، بہترین بولر شہاب خان اور بہترین وکٹ کیپر سجاد علی جونئیر کو بھی ڈھائی، ڈھائی لاکھ روپے ملے۔

فائنل کے پلیئر آف دی میچ شاہنواز دھانی کو 50 ہزار روپے دیے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top