جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : گھروں میں گھس کر خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

31 اگست, 2022 12:40

کراچی : لوٹ مار کے دوران گھروں میں خواتین سے جنسی زیادتی کرنے والے خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

بن قاسم پولیس نے کارروائی کے دوران علاقے میں خوف کی علامت بننے والے ملزم انصاف عرف بگا لاشاری کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں اسکول جانے والی دو طالبات اغواء، مقدمہ درج

فحاشی، جوا، سٹہ کے اڈے سمیت دیگر غیر قانونی کاموں میں ملوث ملزم کا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لوگوں کے گھروں میں گھس کر خواتین سے جنسی زیادتی کرنا معمول ہے۔ تھانہ بن قاسم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم اور ان کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے کے مطابق ملزم نے ذاتی رنجش پر گھر میں گھس کر خاتون کے کپڑے پھاڑے۔ بچوں پر تشدد کیا اور خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش بھی کی۔ ملزم اس طرح کی کئی وارداتیں پہلے بھی کرچکا ہے۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top