مقبول خبریں
کراچی: دن میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم صبح سے خوشگوار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سمندر ی ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ہے، ہوا 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم سندھ کا گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔