مقبول خبریں
ایم کیوایم کو مسترد کردیا گیا، جس الیکشن میں پی ٹی آئی نہیں، اس کا فائدہ نہیں : علی زیدی
کراچی : علی زیدی کا کہنا ہے کہ جس الیکشن میں پی ٹی آئی حصہ نہیں لیتی، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کل کراچی کے عوام نے دوبارہ ایم کیو ایم کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ این اے 240 میں صرف 8 فیصد ووٹ کا ٹرن آؤٹ رہا، جس الیکشن میں پی ٹی آئی حصہ نہیں لیتی، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں این اے دو سو چالیس کی نشست کا معرکہ ایم کیو ایم پاکستان نے مار لیا
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں ڈال دیا۔ گرے لسٹ میں پاکستان کو انہوں نے ڈالا تھا اور نکالا ہم نے ہے۔ حماد اظہر اور پوری قوم کو خاص مبارکباد دیتا ہوں۔