مقبول خبریں
کراچی کنگز نے پی ایس ایل 9 کیلئے اپنے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا
کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 9 کیلئے 2016 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز کے کوچ فل سیمنز کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔
فل سیمنز نے کہا کہ کراچی کنگز کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں، ایک مربوط ری بلڈنگ پراسیس کے بعد اس سیزن میں کراچی کنگز ایک منفرد روپ میں اور ایک میچ وننگ یونٹ کی شکل میں نظر آئے گی۔
انہوں نے کہا کراچی کنگز کی مینجمنٹ خاص طور پر ٹیم اونر سلمان اقبال کا مشکور ہوں کہ انہوں کراچی کنگز کے ایک نئے سفر پر کام کرنے کے لئے اپنی تمام تر سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Bringing Caribbean touch to #KingsSquad 🔥
Welcoming Phil Simmons, as our new head coach for #HBLPSL9 💙❤️#YehHaiKarachi | #KingsSquad | #KarachiKings pic.twitter.com/5fovX091SU
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) December 11, 2023
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے
واضح رہے کہ فل سمینز 1987 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کنگز کے ہوم گراؤںڈ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیل چکے ہیں۔