جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : پولیس کی بڑی کارروائی، بحریہ ٹاؤن میں ڈکیتی کرنے والا گینگ پکڑ میں آگیا

06 جون, 2022 11:02

کراچی : پولیس نے بحریہ ٹاؤن میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گڈاپ سٹی پولیس نے بحریہ ٹاؤن قائد ولا پارک کے قریب بڑی کارروائی کے دوران نیلی ہونڈا سٹی کار لفٹر گینگ کے خاتون سمیت چار کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان بحریہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان میں یاسر، افتخار، راشد اور پروین اختر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ گاڑی سمیت تالے کاٹنے کے اوزار بھی برآمد کرلیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ہمارے علاوہ کوئی دوسرا جیت کر دکھائے، اگلی حکومت ہماری ہوگی: علی زیدی

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ واردات کے لئے خاتون پروین کو گاڑی میں ساتھ بٹھاتے تھے۔ تقریباً 12 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کی ہیں، جس کے دوران 120 تولہ سونا، 40 لاکھ روپے نقد اسلحہ لوٹا تھا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لوٹے ہوئے تلائی زیورات دو مختلف سناروں کو فروخت کئے۔ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top