جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جے یو آئی کا کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ

20 دسمبر, 2023 13:10

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست لکھ کر کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا،انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں۔
کامران مرتضیٰ نےدرخواست میں مطالبہ کیا کہ کاغذات نامزدگی کی وصولی کے لیے 3دن کا اضافہ کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسکروٹنی کے وقت کو 7 دن سے کم کر کے4دن کیا جاسکتا ہے جس سے پولنگ 8 فروری کو کرانا ممکن ہوگا۔

یہ پڑھیں:حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top