مقبول خبریں
اردن کا شام کی سرحد پر منشیات کے 27 اسمگلروں کو مارنے کا دعویٰ
امان : اردن کی فوج کا کہنا ہے کہ اردن اور شام کی سرحد پر منشیات کے 27 اسمگلروں کو مار دیا گیا۔
اردن کے فوجی ترجمان کے مطابق شام کی سرحد پر مختلف محاذوں پر اسمگلروں کا سامنا ہوا اور انہیں ہٹانے کے لیے متعدد، مربوط کارروائیاں کی گئیں۔ شام سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے 27 مسلح منشیات اسمگلروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لانگ مارچ : طاقت ور حلقے نیوٹرل قردار ادا کریں گے : سعد رفیق
ان کا کہنا تھا کہ اسمگلروں کو مسلح گروپوں کی پشت پناہی حاصل تھی، جو شامی علاقے میں واپس بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی گئی ہیں۔
اردنی حکام نے داعش پر الزام لگایا ہے کہ وہ منشیات کی تیاری اور اسے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مالی معاونت کے لیے فروخت کرتی ہے۔