جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جو بائیڈن ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

31 جولائی, 2022 11:31

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن میں کورونا کی علامات نہیں ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے، تاہم وہ 5 دن کے لئے دوبارہ قرنطینہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے، چینی صدر کی جو بائیڈن کو دھمکی

خیال رہے کہ 21 جولائی کو بھی بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم 27 جولائی کو ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top