جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جاوید لطیف کو درخواست ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا

27 اپریل, 2021 12:34

لاہور : سیشن کورٹ نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، جس کے بعد  سی آئی اے نے جاوید لطیف کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کی  سیشن کورٹ میں ریاست مخالف بیان دینے کے مقدمے میں جاوید لطیف کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

جاوید لطیف کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جاوید لطیف کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی۔ جاوید لطیف کا تعلق ن لیگ اور اپوزیشن جماعت سے ہے۔ پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار

پراسیکیوٹر نے جاوید لطیف کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ جاوید لطیف کا متنازعہ بیان اپنے لیڈر کی محبت میں حدود سے تجاوز کے مترادف ہے۔ بیان کی سی ڈی کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

سرکاری کیل کے مطابق پراسیکیوشن کا کیس قانون کے تمام تقاضوں کے مطابق ہے۔ اس اسٹیج پر ضمانت نہیں بنتی۔ کیس میں جو سیکشن لگائے گئے ہیں، وہ قابل ضمانت نہیں ہیں۔

سیشن کورٹ نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، جس کے بعد  سی آئی اے نے جاوید لطیف کو گرفتار کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top