جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جاپان کے حکمران بلاک نے آبے کے قتل کے بعد ایوان بالا کے انتخابات میں کلین سویپ کرلیا

12 جولائی, 2022 08:54

ٹوکیو : ایل ڈی پی اور اتحادی پارٹنر کے لیے بڑی جیت جاپان کے امن پسند آئین میں ترمیم کرنے کی کوششوں کو بحال کرے گی، جو شنزو آبے کا ایک طویل مقصد تھا۔

جاپان کی گورننگ پارٹی اور اس کے اتحادی پارٹنر نے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل کے بعد ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے 63 نشستیں جیت لیں، یا 125 میں سے نصف سے زیادہ نشستیں حاصل کیں ہے۔ ایل ڈی پی کے اتحادی کومیتو نے 13 نشستیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں : جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک

اتوار کے ووٹ میں ان کی جیت کا مطلب یہ ہے کہ مقتول آبے کی دیرینہ خواہش کے مطابق جاپان کے امن پسند آئین پر نظر ثانی کی حامی سیاسی قوتیں کو 248 رکنی ایوان بالا میں دو تہائی اکثریت مل گئی ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے کہا ہے کہ وہ آئین میں ترمیم کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ کی طرف سے جاپان پر مسلط کیا گیا تھا۔ 1947 میں منظور ہونے والا چارٹر "قوم کے خودمختار حق کے طور پر جنگ” کو ترک کرتا ہے۔

مقتول سابق وزیر اعظم نے چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور شمالی کوریا کے جوہری میزائل پروگرام سے ملک کی سلامتی کو لاحق خطرے کی بنیاد پر آئین میں تبدیلوں پر زور دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top