مقبول خبریں
جیمز بانڈ کی گاڑی نیلامی کے لئے پیش
کراچی(ویب ڈیسک): جیمز بانڈ کے مداحوں کے لئے خوشخبری، 1965 کے ماڈل کی کلاسک کار نیلامی کے لئے پیش کر دی گئی۔
ٹائر سلیشرز،مشین گنز اور بلٹ پروف شیلڈ سے مزین شاندار گاڑی کسی بانڈ سیریز میں تواستعمال نہیں ہوئی لیکن پروڈیوسرز نے بانڈ فلم کی تشہیر کے لئے اسے کئی بار استعمال کیا۔
گاڑی کی نیلامی 15 اگست کو کیلیفورنیا میں ہوگی۔ تقریب میں جیمز بانڈ سیریز کی دیگر اشیا ء بھی نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔ ایک انداز ے کے مطابق گاڑی کی چار سے چھ ملین ڈالرمیں نیلامی متوقع ہے۔