جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے تعزیت کا اظہار کیا

16 مارچ, 2019 15:37

نیوزی لینڈ: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا اور مسلم کمیونیٹی سے تعزیت کا اظہار کیا۔اور اظہار یکجہتی کے لیے پہلی بار نیوزی لینڈ کے یہودیوں کی عبادت گاہیں بند کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے سیاہ لباس پہن کر تعزیت کا اظہار کیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ بھی کیا۔ جہاں انہوں نے مسلم کمیونیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی اور حملے کی شدید مذمت کی۔

تعزیت  کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کا واقعہ نیوزی لینڈ کی عکاسی نہیں کرتا تاہم مذہبی اور ثقافتی آزادی ہر صورت میں ممکن بنائی جائیں گی۔ متاثرین کی مالی مدد کے لئے بڑا مالی پیکیج دیاجائے گا۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ حملے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں حملہ آور پولیس کی تحویل میں ہے۔ فلحال پولیس کو کچھ چیلنجز درپیش ہیں، اس لیےقانون سازی کریں گے۔جبکہ ہم آسٹریلوی ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top