جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مشہور ہونا آسان ہے اور با صلاحیت ہونا مشکل ہے

14 جون, 2021 15:03

جس کا دل چاہتا ہےسوشل میڈیا پر پیج بناتاہے،کونٹینٹ چوری کرتا ہے،اپنے نام سے لگاتا ہے،لوگ واہ واہ کرتے ہیں اور وہ لاکھوں ہزاروں لوگوں کا منظور نظرہوجاتا ہے۔

کوئی یوٹیوب پر اپنا چینل بناتا ہے، واہیات باتیں کرتا ہے، جھوٹی جھوٹی خبریں پھیلاتا ہے، لوگ بولتے ہیں کہ بھئی کیا کمال مواد ہے، اور پھر وہ مشہور ہوجاتا ہے۔

 

اسی طرح کوئی ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بناتا ہے طرح طرح کی کاپی پیسٹ ٹوئٹ کرتا ہے اور لوگ واہ واہ کرتے ہیں اوروہ اس طرح مشہور ہوجاتا ہے اور اسے انفلوئنسر مانا جاتا ہے۔ اسی طرح کوئی بھی اُٹھ کر واہیات قسم کے ٹک ٹاک بناتا ہے اور اس ٹک ٹاک ویڈیو میں کوئی ڈھنگ کی چیز نہیں ہوتی سوائے، بس اچھل کود اور فضول حرکتوں کے مگر لاکھوں لوگ اس کو فالو کرنے لگ جاتے ہیں ۔

 

 

اس بارے میں جانئے : سیاسی کارکنان کا جذباتی لگاؤ اورسیاسی رہنماؤں کی بے رُخی

 

یہ سوال واقعی حقیقی سوال ہے کہ ہر مشہور بندہ واقعی لائق عزت ہوتا ہے یا پھر مشہور یا پھر قابل قدر ہونے کے لئے لاکھوں پیڈ لائیکس یا پھر فالورز ہونا کافی ہوتا ہے۔کیونکہ آج کے دور میں ٹیلنٹ کی وہ قدر نہیں جو سوشل میڈیا کے دور سے پہلے تھی۔ پہلے والے مشہور ادکار اپنے ٹیلنٹ اور محنت کے وجہ سےعوام میں مشہور ہوتے تھے اور اس دور میں عام لوگوں میں بھی یہ فہم و شعور تھا کہ ٹیلنٹ کسے کہتے ہیں؟

 

مگر آج ہونے والے اکثر مشہور لوگ مہنگے موبائل ، چوری شدہ اسکرپٹ اور طرح طرح کی چھچوری حرکتوں کی وجہ سے اتنے مشہور ہوجاتے ہیں کہ وہ لیجنڈری ادکاروں کو بُرا بھلا بول دیتے ہیں ۔

لیکن اُن ملین فالوررز کو ملین پر پہنچانے والے ہم جیسے عام لوگ ہوتے ہیں کیونکہ ہم اپنی فکر اور اپنے معیار کے مطابق ان جیسوں کو فالو کرتے ہیں اور ان کی بےتکی حرکتوں کو پسندکرتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو مشہور اور ٹیلنٹڈ سمجھنا شروع کردیتے ہیں۔

 

Discover the secrets to It's easy to be famous and hard to be talented on TikTok

 

بہت سے سو کالڈ مشہور اسٹارز ہیں جو ٹک ٹاک کی وجہ سے مشہور ہوئے ہیں اور ان کو کڑوڑوں لوگ فالوبھی کرتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ کیا وہ واقعی با صلاحیت ہیں اور ان کی مشہوری بالکل صحیح ہے ؟

سوال یہ ہے کہ ہر وہ شخص جس کے لاکھوں فالورز ہیں کیا وہ واقعی قابل قدر ہے اور اُن میں واقعی صلاحیت ہے۔

 

سوال یہ ہے کہ مشہور ی کا معیار کیا ہے ؟ سوال یہ ہے کہ بغیر ٹیلنٹ مشہور ہونے والے واقعی قابل قدر ہیں ؟ وہ لوگ جن کو لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں آیا ان کی حرکتیں یا اُن کی باتیں بھی مشہور ہونے کے قابل ہوتی ہیں۔ آیا جن کا فکری و علمی معیار حقیقت میں زیرو ہوتا ہے وہ بھی سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز اور لائیکس بٹور کرلاکھوں لوگوں کو غلط سمت فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے کا فکری معیارپست ہوجاتا ہے۔

 

اس بارے میں پڑھیں : اخلاق سے عاری قوم

 

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک لفظی جنگ ہوئی جس میں پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ نے ایک ٹک ٹاکر کو ایک غیر مہذب حرکت پر کھری کھری سنادی مگر پھر ڈیلیٹ بھی کردی۔ لیکن ٹک ٹاکر برادری نے بد تمیزی کی تمام حدود پار کرلی اور اس لیجنڈری اداکارہ کو کیا کیا بولا گیا۔دیکھا جائے تو یہ نئی پوت جن کے پاس ٹیلنٹ نام کی کوئی شہ نہیں البتہ انھوں نے عجیب عجیب طریقوں سے اپنے فالورز بڑھالئے ہیں اور کیونکہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر عوام فارغ ہی ہے اس لئے ان کو بھی اس طرح کی حرکتیں اور باتیں پسند آتی ہیں اور پھر ان جیسے لوگوں کے لاکھوں لوگ فالورز بن جاتے ہیں۔

 

It's easy to be famous and hard to be talented

 

 

اگرسوشل میڈیا کی نظر سے دیکھا جائے تو ایسا لگے گا کہ ٹک ٹاکر انتہائی مشہور ہے مگر ٹیلنٹ کی نظر سے دیکھا جائے توان میں ایسا کچھ نہیں ۔

اسی طرح حقیقی اداکار کے لئے ضروری نہیں سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز ہوں مگر وہ حقیقی طور پر ٹیلنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں اوروہ لوگ جو با صلاحیت لوگوں کی پہچان رکھتے ہیں ان کے لئے وہ ہی قابل قدر لوگ ہوتے ہیں نہ کہ وہ جن کے ملینز میں فالورز ہوں۔ تو یاد رکھئے ٹیلنڈ لوگوں کی قدر کیجئے نہ کہ ان لوگوں کی جن کے پاس چھچور پن کے علاوہ کچھ نہیں۔

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

 

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top