جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یہ ممکن ہی نہیں امریکا کو فوجی اڈے دیں : وزیراعظم عمران خان

21 جون, 2021 09:45

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں ہرگز کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے، یہ ممکن ہی نہیں امریکا کو فوجی اڈے دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام صرف ملکی دفاع کے لیے ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیار دفاع کے لیے ہیں۔ بھارت سے ہماری تین جنگیں ہوئیں۔ جب سے جوہری قوت بنے ہیں، بھارت سے کوئی جنگ نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہا ہے عالمی برادری بات کیوں نہیں کرتی؟ مقبوضہ کشمیر میں 90 لاکھ افراد کھلی جیل میں قید ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر بات نہ کرنا منافقت ہے۔ مسئلہ کشمیر حل ہوگیا تو دونوں ممالک مہذب اقوام کی طرح رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کو غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں، افغان فورسز کافی ہیں : افغان سیاسی رہنماء

ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغان جنگ میں زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، جس کے باعث 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان میں ہرگز کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ سرحد پار انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان امریکا کو اڈے نہیں دے گا۔ یہ ممکن ہی نہیں امریکا کو فوجی اڈے دیں۔ اب کسی قسم کی محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ امریکا کو افغانستان سے انخلاء سے قبل سیاسی سیٹلمنٹ کرنی چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ جب ہماری معیشت کمزور تھی چین نے مدد کی۔ چین پاکستان کا عظیم دوست ہے۔ نائن الیون کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے لیے نفرت بڑھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top