جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا کے ساتھ ہر معاملے پر اتفاق ہونا ضروری نہیں :نگراں وزیراعظم

26 اگست, 2023 11:11

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ امریکا کے ساتھ ہر معاملے پر اتفاق ہونا ضروری تو نہیں،ملکوں کے درمیان امور پر اتفاق اور اختلاف رہتا ہے،پاکستان کا امریکا کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے،امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا سے قریبی تعاون درکار ہے، پاکستان ماحولیاتی تباہی سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 200برس میں امریکا نے زبردست ترقی کی،باقی ملکوں کیلئے امریکی ترقی سے سیکھنے کے مواقع ہیں، امریکی معاشرہ ایک متنوع حیثیت کا حامل ہے، امریکا کے ساتھ پاکستان نے طویل جنگ لڑی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہم نے مل کر عالمی امن کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا ہے،پہلے ہمارے پڑوس میں ایک بڑی سپر پاور روس موجود رہا، امریکی قیادت میں مغربی ممالک کااتحاد بھی پڑوس میں رہا۔

نگراں وزیراعظم کا کہناتھا کہ معلوم نہیں آئی ایم ایف کو دشمن کے طور پر کیوں پیش کیاجاتا ہے، سب سے بڑا مسئلہ ہمارے وسائل ، اخراجات میں توازن نہ ہونا ہے، ریاست اور عوام میں سماجی معاہدے پر یقین رکھتےہیں تاکہ حقوق کا تحفظ ہو، ہر ذمہ دار معاشرے کی طرح ہم بھی شہریوں کی فلاح وبہبود چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم منفی توانائیوں پر یقین نہیں رکھتے، جمہوریت ہی پارلیمنٹ کی مضبوطی کی ضامن ہے، پاکستانی عوام بہت باصلاحیت ہیں،نپاکستانی عوام میں موجودہ بحرانوں پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت ہے،پاکستان میں جمہوری عمل تسلسل سے جاری ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اچھے مواقع کی تلاش میں ملک سے باہر جانا کوئی بری بات نہیں،60اور70 کی دہائی میں بھارت سے پڑھے لکھے نوجوان ملک سے باہر گئے،30سال بعد وہی لوگ اپنے ملک کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوئے،ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان جہاں بھی جائیں کامیاب ہوں۔

یہ پڑھیں : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر کی ملاقات

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top