جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امید ہے صدر، آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی تنازع پیدا نہیں کریں گے : خواجہ آصف

24 نومبر, 2022 12:39

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت پاک افواج کے سپریم کمانڈر ہیں، امید ہے کوئی تنازع پیدا نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے تجویز صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔ قانون اور آئین کے مطابق تمام معاملات طے پائے۔

یہ بھی پڑھیں : چور سے ہدایات لینا غیر آئینی ہے، عمران خان صدر کو لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے : مسرت چیمہ

انہوں نے کہا کہ امید ہے صدر مملکت کوئی تنازع پیدا نہیں کریں گے۔ وہ پاک افواج کے سپریم کمانڈر ہیں۔ انہیں معاملے کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھری اسٹار جنرل سب میرٹ پر ہوتے ہیں۔ امید ہے آج شام تک ہیجانی کیفیت ختم ہوجائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top