جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسلام آباد ہائیکورٹ : جج شوکت عزیز کی برطرفی سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

14 دسمبر, 2023 16:16

 

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا شوکت صدیقی کی تقریر تحریری تھی؟ اس پروکیل حامد خان نے کہا کہ شوکت عزیز صدیقی نے فی البدیہہ تقریر کی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ شوکت صدیقی کو مرضی کا فیصلہ کرنے کا کس نے کہا؟ جس شخص پر الزام لگا رہے ہیں انہیں فریق کیوں نہیں بنایا گیا؟۔

وکیل حامدخان نے جواب دیا کہ شخصیات ادارے کی نمائندگی کررہی تھیں، اس لیے فریق نہیں بنایا، اس کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ کسی پر الزام نہ لگائیں یا پھر جن پر الزام لگارہے ہیں انہیں فریق بنائیں۔

وکیل حامد خان نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریرپڑھ کر سنادی اوروکیل نےچیف جسٹس ہائیکورٹ سے کہا گہ نواز شریف اور مریم الیکشن تک باہرنہ آئیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس وقت ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کون تھے؟ وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائیکور ٹ میں اس وقت چیف جسٹس انور کاسی تھے، شوکت صدیقی پر ایک ریفرنس سرکاری گھر کی تزئین و آرائش کا بھی تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی سے متعلق کیس کی سماعت کی ،جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت بھی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ : گمشدہ شہری کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top