جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہر اقتدار میں جشنِ آزادی

14 اگست, 2018 14:45

شہر اقتدار کے باسی بھی جشنِ آزادی بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔مشہور تفریحی مقام پاکستان مونومنٹ پر جشن کا سماں ہے۔

وفاقی دارالحکومت شہر اقتدار کے باسی پاکستان کا 71 واں جشن آزادی بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منا رہے ہیں.

ننھے بچے پاکستانی پرچم کی مناسبت سے کپڑے پہنے ملک کی خیر خواہی اور ترقی کے خواہاں ہیں۔

حب الوطنی کے جذبے سے سر شار نوجوان بھی کہتے ہیں کہ اس ملک کو ہم نے قربانی کے بعد حاصل کیا ہے دل وجان سے اسکی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے۔

پاکستان کی اقلیتی برادری کے سکھ نوجوان بھی جشنِ آزادی منانے میں کسی سے کم نہیں، کہتے ہیں ہمیں پاکستان سب سے زیادہ عزیز ہے۔۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top