منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

آئرش کرکٹر جگر کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

06 ستمبر, 2024 16:50

آئرلینڈ کے آل رانڈر سیمی سنگھ جگر کی شدید خرابی کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیے گئے۔

کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو وارن ڈیو ٹروم نے تصدیق کی ہے کہ 37 سالہ آل رانڈر سیمی سنگھ جگر کی شدید خرابی کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں اور انہیں فوری ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آئرلینڈ کرکٹ بورڈ سیمی سنگھ کیساتھ ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 کے کم ترین اسکور کا ریکارڈ برابر، کوالیفائر مذاق بن گیا

بھاری نژاد آئرش کرکٹر علاج کی غرض سے بھارت کے شہر گڑگاؤں کے میڈانتا اسپتال میں ٹرانسپلانٹ کے منتظر ہیں اور ان کی اہلیہ اگم دیپ اپنے جگر کا کچھ حصہ شوہر کو عطیہ کریں گی۔

مزید پڑھیں: دنیا تم پر تھوکے گی! یووراج کے والد کی کپل دیو کو دھمکی، ویڈیو وائرل

کرکٹر کے سسر پرویندر سنگھ نے انڈین نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ٹرانسپلانٹ بہت جلد ہونے کا امکان ہے، ڈاکٹرز نے مثبت اشارہ دیا ہے وہ جلد نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئے گا۔

واضح رہے کہ سیمی سنگھ نے آئرلیند کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 53 ٹی20 مقابلے کھیلے ہیں جبکہ 2021 اور 2022 ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top