جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

دنیا تم پر تھوکے گی! یووراج کے والد کی کپل دیو کو دھمکی، ویڈیو وائرل

04 ستمبر, 2024 16:59

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ایم ایس دھونی کے بعد کپل دیو پر تنقید کے تیر چلادیے۔

متنازع ویڈیو کے باعث بھارتی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے 1983 میں بھارت کو پہلا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو سے متعلق کہا کہ میں تمہیں اس مقام پر لے آؤں گا کہ دنیا تم پر تھوکے گی۔

وائرل ویڈیو میں یوگراج سنگھ کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کپل دیو نے انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکلوایا اور ان کا کیرئیر ختم کیا تھا، میں نے یووراج کے کیرئیر کو کامیاب بنانے کیلئے محنت کی اور یہی نتیجہ ہے کہ آج یوراج کے پاس 13 اور کپل کے پاس محض ایک ٹرافی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو بڑا دھچکا

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو کہہ دیا تھا کہ میرا بیٹا کرکٹر بنے گا، ساتھ یہ بھی کہا تھا اگر تمہیں زیادہ مسئلہ ہے تو چھوڑ دو ورنہ میں دوسری شادی کرکے بیٹا پیدا کروں گا اور کرکٹ سیکھاؤں گا۔

یوگراج سنگھ نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی دو چیزیں نہیں کیں، پہلا جس نے میرے ساتھ غلط کیا ہو میں نے کبھی اسکو معاف نہیں کیا، دوسرا میں نے کبھی ان کو گلے نہیں لگایا چاہے وہ میرے بچے یا گھر والے ہی کیوں نا ہوں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں تاریخ کی نچلی ترین سطح پر آگیا

واضح رہے کہ یوگراج سنگھ اور کپل دیو کے تعلقات 1981 سے ٹھیک نہیں ہیں انکا الزام ہے کہ کپل دیو کی وجہ سے وہ ٹیم سے باہر ہوئے تھے۔

یوگراج سنگھ بھارت کی جانب سے محض ایک ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل سکے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top