جمعرات، 19-ستمبر،2024
بدھ 1446/03/15هـ (18-09-2024م)

ٹی20 کے کم ترین اسکور کا ریکارڈ برابر، کوالیفائر مذاق بن گیا

05 ستمبر, 2024 16:50

ٹی20 انٹرنیشنل میں ٹیم کے کم ترین اسکور کا نیا ریکارڈ ایک مرتبہ پھر برابر ہوگیا، حریف ٹیم نے ہدف محض 5 گیندوں پر حاصل کرلیا۔

جمعرات کو ملائیشیا کے شہر بانگی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے کے میچ میں منگولیا اور سنگاپور کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

اس میچ میں سنگاپور نے ٹاس جیت کر منگولیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم یہ مہمان ٹیم کو ٹاس ہارنا مہنگا پڑگیا اور ٹی20 انٹرنیشنلز کے کم ترین اسکور کا ریکارڈ برابر ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کوہلی نے 2023-24 میں کتنے ارب سے زائد ٹیکس جمع کرایا؟

منگولیا کی بیٹنگ لائن کا کوئی بھی بلےباز سنگاپور کے بولرز کو کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکا محض 10 کے مجموعی اسکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

مزید پڑھیں: کیا شاہین آفریدی بابراعظم کے بعد شان مسعود سے بھی لڑ پڑے؟

منگولین ٹیم کے پانچ بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم 10 اوورز میں پویلین لوٹ گئی، سنگاپور کے ہرشا بھردواج نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ منگولیا کے یہ 10 رنز ٹی20 انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے مشترکہ طور پر سب سے کم ترین اسکور ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال برطانیہ کی نیم خود مختار ریاست آئل آف مین کی ٹیم بھی ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں اسپین کے خلاف صرف 10 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Image

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top