جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران کی سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت

27 جنوری, 2022 14:53

تہران: ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی دعوت دے دی۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد الہیان کا کہنا تھا کہ کہ جب بھی سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ہو تو سعودی عرب کے لیے ایران کے دروازے کھلے ہیں۔

امیر عبدالہیان نے کہا کہ دونوں ملک سفارت خانے کھولیں اور تعلقات بحال کریں اور انہیں مزید بہتر بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی جاسوسی کرنے کے الزام پر فرانسیسی سیاح کو آٹھ سال قید کی سزا

چند روز قبل سعودی عرب نے بھی ایرانی سفارت کار کو او آئی سی میں اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد ایرانی سفارت کار اپنی ذمے داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top