جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی سات سال بعد چین میں ملاقات

06 اپریل, 2023 11:29

سات سال سے زائد عرصے بعد سعودی عرب اور ایران کے اہم رہنماؤں کی پہلی باظابطہ ملاقات  چین میں ہوئی۔

سعودی سرکاری الاخباریہ ٹیلی ویژن کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے سات سال بعد چین میں ملاقات کی ہے۔

ٹوئٹر پر نشر ہونے والی مختصر فوٹیج میں، شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ان کے ایرانی ہم منصب، حسین امیرعبداللہیان، ساتھ بیٹھنے سے پہلے ایک دوسرے کو سلام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دینے والی برسوں کی دشمنی کے بعد تہران اور ریاض نے گزشتہ ماہ چین کی ثالثی میں اپنی سفارتی دراڑ ختم کرنے اور سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top