جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر انضمام الحق نے وضاحت دیدی

22 ستمبر, 2023 15:19

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد انضمام الحق نے میڈیا نمائندوں کے سوالات کے جواب دیے۔

محمد عامر سے متعقل سوال پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا سب کو پتہ ہے کہ عامر بہت اچھا کرکٹر رہا ہے، اس نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، اگر وہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہے تو تمام کھلاڑیوں کے لیے پی سی بی کے دروازے کھلے ہیں، آپ فرسٹ کلاس کھیلیں اور پرفارم کریں، آپ کے بارے میں ضرور سوچا جائے گا۔

یہ بھی پڑھین: اگر محمد عامر ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ آسکتے ہیں: نجم سیٹھی

انضمام الحق کا مزید کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کبھی بھی کسی کے لیے دروازے بند نہیں کرتا، یہ ہر کھلاڑی کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے کہ اس نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے یا نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top