منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

انسٹاگرام پر ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف

29 نومبر, 2023 10:50

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیاہے۔

نئے فیچر کے ذریعے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین ریلز کو براہ راست ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

انسٹاگرام میں اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو پبلک اکاؤنٹ سے ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کسی دوسری ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس اپ ڈیٹ سے قبل صارفین ریلز کو بعد میں دیکھنے کے لیے ڈیوائس میں محض محفوظ کر سکتے تھے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے صارفین کو دوسری ایپس کا استعمال کرنا پڑتا تھالیکن اب صارفین بغیر کوئی دوسری ایپ استعمال کیے اسٹا ریلز براہ راست ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

اپنے براڈکاسٹ چینل پر صارفین کومطلع کرتے ہوئےانسٹاگرام سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ اب دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی پبلک ریلز کو براہراست اپنی ڈیوائسز میں ڈاون لوڈ کرسکتا ہے۔

ایڈم موسیری نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ہر ریل میں ریل بنانے والے کا انسٹاگرام ہینڈل ظاہر ہوگا، بالکل اس طرح جیسے ٹک ٹاک میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کمپنی کی جانب سے پہلےیہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے جاری کیا گیا تھا لیکن اب فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں:اب انسٹاگرام اکاؤنٹ کو متاثر کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کریں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top