جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قندیل بلوچ کا قاتل بھائی سعودی عرب سے گرفتار

04 مئی, 2019 17:41

اسلام آباد: قندیل بلوچ کے بھائی عارف کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس کے مطابق انٹرپول کے ذریعے قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم عارف کو سعودی عرب کے شہر جدہ سے اس کے کفیل کی مدد سے گرفتارکیا۔

ملزم عارف پر الزام تھا کہ وہ قتل کے وقت مرکزی ملزم وسیم سے ٹیلی فونک رابطے میں تھا، جس کے شواہد وسیم کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ میں ملے تھے۔

 دوسری جانب قندیل بلوچ کی والدہ انور بی بی نے کہا کہ میرا بیٹا عارف بے گناہ ہے، مفتی عبدالقوی نے اس قتل میں میرے سارے بیٹوں کو پھنسایا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ علم نہیں کہ گرفتاری کے بعد عارف کو کہاں رکھا گیا ہے، عارف کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہو گی۔

قندیل بلوچ کے بھائی عارف کے خلاف پی پی سی کی شق 109 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی لیکن عارف گذشتہ تین برس سے گرفتاری کے ڈر سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top