پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

امریکا میں انٹرنیٹ سروس کئی گھنٹوں بند رہنے کے بعد بحال

23 فروری, 2024 17:04

امریکا بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کئی گھنٹوں بند رہنے کے بعد بحال ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ کا معلوم نہ کر سکے جبکہ امریکی نیشنل اور ایف بی آئی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فون اور انٹرنیٹ کی بندش پر وفاقی ایجنسیاں اے ٹی اینڈ ٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، تاہم کمیونیکیشن بریک ڈاؤن کی وجہ معلوم نہیں کی جا سکی ہے۔

 علاوہ ازیں امریکی نیشنل سیکیورٹی نے بھی دہشت گردی کے خدشے کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا عندیہ

واضح رہے کہ امریکا کی تمام ریاستوں میں جمعرات کو موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس اچانک بند ہوگئی تھی جس کے باعث ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top