جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سابق چیئرمین نیب کی درخواست میں طیبہ گل کو بھی فریق بنانے کی ہدایت

03 اگست, 2022 13:59

لاہور : عدالت نے سابق چیئرمین نیب کی درخواست میں طیبہ گل کو بھی فریق بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں طیبہ گل کے معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کے قیام کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس محمد شان گل نے کی۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ فریقین کا تعلق اسلام آباد سے ہے، درخواست کی اس بینچ میں سماعت نہیں بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ڈی جی نیب لاہور کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دئیے کہ طیبہ گل نے جنسی ہراسانی کے معاملے پر احتساب عدالت لاہور، وفاقی شرعی عدالت اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے رجوع کیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، جبکہ درخواست میں طیبہ گل کو بھی فریق بنانے کی ہدایت کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top