جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی وزیر اعظم نے اپنا نام ‘چوکیدار نرندرا مودی’ رکھ لیا

18 مارچ, 2019 17:10

 نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نردرا مودی نے اپنا نام تبدیل کر کے ٹوئیٹر اکائونٹ پہ "چوکیدار نرندرا مودی” رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹوئیٹر پر اپنے نام کو تبدیل کر کے "چوکیدار نرندرا مودی” رکھ لیا جس پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے ٹوئیٹ بھی جاری کی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘میں بھی چوکیدار ہوں، ہر شخص کے اندر ایک چوکیدار ہوتا ہے’۔

 اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد نرندرا مودی نے اپنے نام کے ساتھ ‘چوکیدار’ کے لفظ کا اضافہ کردیا۔ جس کے بعد بی جے پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے ناموں کے ساتھ چوکیدار لگانا شروع کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top